تازہ ترین کھیل

شاہین آفریدی ٹیم سے کیوں باہر ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی سری لنکا کے خلاف دوسرا ایک روزہ میچ نہ کھیلنے کی وجہ سامنے آ گئی۔ ٹیم مینجمنٹ میں کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی طبیعت ناساز ہے جس کی وجہ سے وہ آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔ تاہم ۔ ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ اتوار کو ہونے والے آخری ون ڈے کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں،آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک اور تبدیلی بھی کی گئی ہے۔ فہیم اشرف کو آرام دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ ابرار احمد کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔دلچسپی بات یہ ہے کہ شاہین کے عدم موجودگی میں قیادت محمد رضوان کے بجائے سلمان علی آغا کے سپرد کی گئی ہے۔ اگرچہ کچھ لوگوں کو یہ فیصلہ حیران کر سکتا ہے، لیکن چونکہ سلمان علی آغا پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اس لیے انہیں یہ موقع دینا کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ پاکستان کو تین میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے