تازہ ترین کھیل

پاکستان کا 9 برس بعد آج یواے ای سے مقابلہ، میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پاکستان اور یو اے ای کی ٹیمیں 9 سال بعد ہفتے کو ٹی20 میچ میں مدمقابل ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات8 بجے شروع ہوگا۔ ٹرائنگولر سیریز کا میچ شارجہ میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس عمدہ کارکردگی کیلئے بے چین ہیں، میزبان کپتان نے بھی بلند عزائم ظاہر کر دیے۔ پاکستان اور یو اے ای کا واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل 2016 کے ورلڈکپ میں میرپور بنگلہ دیش میں کھیلا گیا تھا۔ شاہد آفریدی کی زیرقیادت گرین شرٹس نے 7 وکٹ سے فتح حاصل کی تھی۔ اب دونوں ٹیموں کا ٹرائنگولر سیریز میں آج شارجہ میں سامنا ہوگا، پاکستانی ٹیم فتح کیلیے پُرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے