(اُردو ایکسپریس) بولی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے حال ہی میں ایک دلچسپ اور مزاحیہ انکشاف کیا کہ عالیہ بھٹ ان کی پہلی بیوی نہیں ہیں!
بھارتی میڈیا کے مطابق، فلم کی تشہیر کے دوران رنبیر نے بتایا کہ ان کے کیریئر کے آغاز میں ایک نامعلوم مداح لڑکی ان کے گھر پنڈت کے ساتھ پہنچی اور گیٹ پر ہی ان سے شادی کر لی۔ چونکہ وہ گھر پر موجود نہیں تھے، اس لیے مداح نے شادی کی رسومات گیٹ پر ہی ادا کیں، ٹیکا لگایا، پھول چڑھائے اور چلی گئیں۔
رنبیر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ آج تک اپنی "پہلی اہلیہ” سے نہیں ملے، لیکن ان سے ملنے کا ضرور شوق رکھتے ہیں۔
یہ دلچسپ انکشاف سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، اور صارفین نے بھی مزاحیہ تبصرے کرتے ہوئے اس واقعے کو انجوائے کیا۔
یاد رہے کہ رنبیر کپور نے اپریل 2022 میں عالیہ بھٹ سے شادی کی تھی اور نومبر میں ان کی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔