تازہ ترین شوبز

انڈسٹری میں بہت سے مرد حضرات نے حد سے تجاوز کرنے کی کوشش کی: عائشہ عمر

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) خوبرواداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ کم عمری میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد بہت سے لوگ اپنی حد سے تجاوز کرنے کی کوشش کرتے تھے۔
حال ہی میں اداکارہ اور پروڈیوسر عائشہ عمر ایک کامیڈی شو کی مہمان بنیں جہاں اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کی مشکلات پر کھل کر بات کی اوربتایا کہ کم عمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے انہیں متعدد چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ایک چیلنجنگ دور تھا عائشہ عمرنے بتایا کہ اکثر لوگ انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتے تھے کیونکہ ایک تو ان کی عمر کم تھی، دوسرا یہ کہ وہ بے حد کھلنڈری سی لڑکی کے طور پر نظر آتی تھیں۔
عائشہ عمرنے کہاکہ بہت سارے مرد حضرات حدیں کراس کرنے کی کوشش کرتے تھے اور اس دوران مجھے خود کو مضبوط ظاہر کرنا پڑتا تھا تاکہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ میں کمزور ہوں اسی لیے میں نے ایک نان سینس رویہ اپنا لیا تاکہ لوگ مجھے سنجیدگی سے لیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جب وہ لاہور سے کراچی منتقل ہوئیں اور اکیلے زندگی گزارنے لگیں تو یہ طرز عمل اور بھی ضروری ہوگیا کیونکہ اکیلی لڑکی کو اکثر کمزور سمجھا جاتا ہے اس لیے مجھے اور زیادہ سخت رویہ اپنانا پڑا۔
عائشہ عمر نے گفتگو کے دوران کیریئر میں ہونے والی چند غلطیوں کا بھی اعتراف کیااوربتایا کہ انہوں نے ماضی میں کچھ ایسے ایوارڈ شوز کیے جن کی مکمل ادائیگی آج تک نہیں ہو سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے