(اُردو ایکسپریس) معروف اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال اورممکنہ نقصانات پرتشویش کا اظہار کردیا۔ عائزہ خان نے سوشل میڈیاپرصارفین کو خبردارکیاہے کہ گھر کا پتہ، گاڑی کا نمبر، روزمرہ مقامات اور بچوں کی تفصیلات جیسی نجی معلومات سوشل میڈیا پرشیئرنہ کریں کیونکہ یہ محفوظ نہیں ہیں۔معروف اداکارہ نے لکھا کہ وقت بدل چکا ہے،اب ناظرین وہ نہیں جنہیں آپ نے خود چنا ہوبلکہ دنیا بھر کے لوگ آپ کی پوسٹس دیکھ سکتے ہیں۔اداکارہ نے اپنے مداحوں سے وعدہ لیا کہ وہ آئندہ احتیاط برتیں گے اوردعا کی کہ اللہ ہمیں اپنی حفاظت میں رکھے اور نیک صحبت عطا فرمائے۔