(اردو ایکسپریس) بانی پی ٹی آئی سے ڈیل کی خبروں پر وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کھل کر بول پڑےرانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہحکومت کی بانی پی ٹی آئی سے نہ کوئی ڈیل ہوئی نہ ہوگی۔ وزیراعظم نے3 بار آفر کی کہ آکر بات کریں۔ ہماری طرف سے ڈیل کی آفر واضح اور اوپن ہے، آئیں اور میثاق استحکام پاکستان کریں، ہٹ دھرمی اور ضد کی جس درجے پر وہ فائز ہیں، وہ بات کرنے کو ہی تیار نہیں۔9 مئی کے واقعات پر معافی کی بات ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی واضح کہی تھی، سب سے پہلی بات یہ ہے کہ 9 مئی واقعات پر صدق دل سے معافی مانگیں، میرے بیان کے ایک فقرے کو نہیں پورے بیان کو دیکھیں۔رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ کہ بانی پی ٹی آئی کی شرط یہ ہے کہ وہ یہاں آئے جہاں ہم ہیں۔حکومت کی بانی پی ٹی آئی سے نہ کوئی ڈیل ہوئی نہ ہوگی، 24 نومبر کو ایک بات ہوئی تھی لیکن اس پر بانی پی ٹی آئی رضامند نہیں ہوئے۔ملاقاتوں کو ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی کیلئے استعمال نہ کریں تو کوئی مسئلہ نہیں۔ جو یہ کہہ رہے ہیں کہ اچکزئی، راجہ ناصر عباس کو مذاکرات کا اختیار دیا ہے یہ بے معنی بات ہے، اچکزئی سے کہا کہ آکر بات کریں تو کہا گیا کہ وہ پہلے وہاں سے اجازت لے کر ملاقات کریں گے۔ محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کو کوئی اختیار نہیں دیا گیا رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا بہترین علاج ہو رہا ہے، ڈاکٹرز نے کہا تو شفا یا کسی بھی بہتر اسپتال میں علاج ہوسکتا ہے، اس سے پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کے علاج میں کوئی تاخیر نہیں کی گئی۔ انہوں نے جس فورس کا اعلان کیا ہے اس سے کیا اثر پڑے گا؟ یہ فورس دھرنے اور پہیہ جام سے بھی زیادہ ناکام ثابت ہوگی