پاکستان تازہ ترین

12 سالہ جدائی ختم، لیکن زندگی کا چراغ بجھ گیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) فرانس سے 12 سال بعد گھر لوٹے نوجوان کی زندگی کا خاتمہ،والدین کے خواب ٹوٹ گئے۔ منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے نوجوان ظفر اقبال کی افسوسناک موت نے اہلِ خانہ اور علاقے میں غم کی لہر دوڑا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ظفر اقبال گزشتہ 12 سال سے فرانس میں مقیم تھے، جہاں وہ اپنے ماموں کے ساتھ رہ رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق، فرانس میں ان کے دستاویزات کی عدم موجودگی کی وجہ سے وہ قانونی مسائل کا شکار رہے اور تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات پیش آئیں۔ حال ہی میں آخرکار، ڈاکومنٹس کلئیر ہوئے جب وہ اپنے اہلِ خانہ کے پاس پاکستان واپس آئے، تو ایک حادثے کا شکار ہوئے اور جان بحق ہو گئے۔ اہلِ خانہ نے بتایا کہ ظفر اقبال ایک محنتی اور خوش اخلاق نوجوان تھے، جنہیں اپنے وطن کی یاد ہمیشہ ستاتی رہی۔ ان کی اچانک موت نے پورے خاندان اور علاقے میں سوگ کی فضا پیدا کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے