پاکستان تازہ ترین

فوڈ اتھارٹی کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی، جعلی دودھ سپلائی کرنے والا گروہ پکڑا گیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پرفوڈاتھارٹی نے تاریخ کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی دودھ سپلائی کرنے والے ملزمان کا گروہ پکڑ لیا۔

تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر آصف، عبدالروف، اظہر اقبال، فاروق اور 3 نامعلوم افراد بہاولنگر میں جعلی دودھ تیار کر کے سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان نے لاہور، اسلام آباد راولپنڈی، چکوال، فیصل آباد، بہاولپور میں جعلی دودھ سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیاہے فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 1لاکھ 8ہزار لٹر جعلی دودھ تلف کر دیا جبکہ 6 مقدمات درج کر لیے گئے ۔فوڈ اتھارٹی نے 6سپلائر گاڑیاں، ڈرم، برتن، مشینیں، چولہے، آئل پمپ،مکسنگ مشینیں، پلنجر، گھی ٹین بھی ضبط کر لیئے ہیں۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاویدکے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیمیں دودھ کے سپلائرز کیخلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عاصم جاوید نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے طویل ریکی کے بعد گاڑیوں، سپلائر اور یونٹ کا پتہ لگایا، ملزمان اپنے ریفریکٹومیٹر پر ٹیسٹنگ کے بعد اصل جیسا جعلی دودھ تیار کر رہے تھے، فیصل آباد، راولپنڈی،چکوال، بہاولنگر اور لاہور میں جعلی دودھ پکڑا گیا۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا کہ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہوئے اورسپلائرز کا جعلی دودھ بنا کر سپلائی کرنے کے اعتراف پر کارروائیاں کی گئیں، سیمپل ٹیسٹ میں دودھ میں پاؤڈر پانی اور ویجیٹیبل گھی کی ملاوٹ پائی گئی، جعلی دودھ موقع تلف کر کے گاڑیاں ضبط کرلی گئیں جبکہ مقدمات درج کروا دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ دودھ کے نام پر سفید محلول کا دھندہ کرنے پر مقدمات درج کروائے جارہے ہیں، وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، دودھ سپلائرز مقرر کردہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں، خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کامیاب کارروائی پر ڈی جی فوڈاتھارٹی اور ٹیموں کو سراہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے