پاکستان تازہ ترین

ڈیڑھ گھنٹے سے جاری بارش نے جل تھل ایک کردیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) لاہور میں ڈیڑھ گھنٹے سے جاری موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا۔

لاہورمیں مون سون کی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے،شہر کے بیشترعلاقوں میں کہیں تیز توکہیں ہلکی بارش کاسلسلہ جاری ہے،جوہرٹاؤن،واپڈاٹاؤن،گلبرگ،فیروز پور روڈ، کینال روڈ، مسلم ٹاؤن میں طوفانی بارش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے۔گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں،محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

واسا کےمطابق شہرمیں سب سےزیادہ اقبال ٹاؤن میں 75 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی،گلشن راوی 71، نشتر ٹاؤن میں 67 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی،چوک ناخدامیں 59،فرخ آباد میں 56 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،سمن آباد53،پانی والا تالاب میں 50ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عرفان ورک کاکہنا ہےکہ بارشوں کا نیا سلسلہ ستمبر کےپہلے ہفتے کے آخری دنوں پاکستان میں داخل ہوگا،ملک میں اب تک معمول سے 12 فیصد زائد مون سون بارشیں ریکارڈ کی جاچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے