پاکستان تازہ ترین

نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اوورسیز پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی۔ نادرا نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانی نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم کے ذریعے اپنے مسائل کا ازالہ کرواسکتے ہیں۔ نائیکوپ کی تجدید کروانی ہو یا پھر آپ کا کارڈ گم ہوگیا ہے یا پھر نائیکوپ کو کینسل کروانا ہے نادرا کی ٹیم برطانیہ میں مختلف علاقوں میں موجود ہوگی۔ مانچسٹر میں علاقے بلیک برن میں 30 اگست بروز ہفتے کو صبح 10 سے شام 4 بجے تک موبائل رجسٹریشن وین پہنچے گی۔بریڈ فورڈ کے علاقے شیفیلڈ میں بھی 30 اگست بروز ہفتے کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک موبائل رجسٹریشن ٹیم موجود ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے