(اُردو ایکسپریس) سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ پر ایم ڈی واسا ابوبکر عمران کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔
ابوبکر عمران واسا لاہور کے افسر تھے اورحال ہی میں سیالکوٹ تعینات کئے گئے تھے،انہیں نااہلی اور فیلڈ میں پرفارم نہ کرنے پر معطلی کے احکامات دئیے گئے،چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ فیصل شہزاد کو ایم ڈی واسا کا اضافی چارج سونپ دیا گیاہے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کاکہناہے کہ ہنگامی صورتحال میں بروقت انتظامات نہ کرنے اور غفلت برتنے پر ذمہ دار افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی،جو افسران ڈیوٹی میں غفلت کے مرتکب پائے گئے، سیٹوں پر نہیں رہیں گے سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق نا اہل اور غفلت کے مرتکب افسران کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔