پاکستان تازہ ترین

گھریلو جھگڑا 4 انسانی جانیں نگل گیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) لاہور کے علاقے ہیئر کے علاقہ میں دو خواتین اور ایک بچہ سمیت چار افراد کو قتل کر دیا گیا، پولیس کا کہنا تھا چاروں کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا۔ مقتولین کی شناخت فوزیہ،14 سالہ زینب، 15 سالہ رضاء اور 55 سالہ مزار کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق چاروں کو عمران نامی ملزم نے چھریوں کے وار کر کے قتل کیا۔ مقتولین میں ملزم کی بیوی، بیٹی ، سسر اور بھتیجا شامل ہیں، قتل کی لرزہ خیز واردات گھریلو ناچاقی پر ہوا، ملزم عمران واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے، پولیس اور فرانزک ٹیم کے موقع سے شواہد اکٹھے کرلئے، لاشیں تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئیں۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ مقتولہ کے بھائی ندیم کی مدعیت میں نامزد ملزم عمران کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا، ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا،قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے