(اُردو ایکسپریس) بورڈ امتحانات میں سرکاری تعلیمی اداروں کے خراب نتائج کے بعدسرکاری اساتذہ کے پرائیوٹ سکولوں یا اکیڈمی میں پڑھانے پر پابندی لگانے پر غورشروع کردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق سرکاری سکولوں کے ہزاروں اساتذہ شام کے وقت اکیڈمیز میں پڑھاتے ہیں،ان کے ذاتی پرائیوٹ سکول یا اکیڈمیز بھی ہیں ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اساتذہ کے پرائیوٹ اکیڈمی یا سکول چلانے کے بارے میں معاملات زیر غور ہیں،وزیر تعلیم سے مشاورت کے بعد پابندی بارے حتمی فیصلہ ہوگا۔
- اگست 25, 2025
امتحانات میں خراب نتائج :سرکاری اساتذہ پربڑی پابندی لگانے پر غور
- by muneeb sardar
- 0 Comments
- 197 Views
Share: