(اُردو ایکسپریس) مفت الیکٹرک موٹرسائیکل منصوبے میں خواتین کے لیے اہلیت کا معیار اور درخواست دینے کا طریقہ کار سامنے آگیا۔ رپوٹ کے مطابق ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت 10 ہزار مفت الیکٹرک موٹرسائیکلوں کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔
وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم نے کہا ہے کہ منصوبے کے لیے خواتین کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے، خواتین صنعتی مزدور اپنی درخواستیں ورکرز ویلفیئر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.wwbsindh.gov.pk پر جمع کرا سکتی ہیں، قرعہ اندازی ڈیجیٹل نظام کے تحت کی جائے گی تاکہ کسی قسم کی انسانی مداخلت کا امکان نہ رہے۔شاہد تھہیم نے مزید بتایا کہ اس منصوبے کے لیے 45 سال تک کی خواتین صنعتی مزدور اہل قرار دی گئی ہیں جبکہ 20 فیصد اقلیتی کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے۔ درخواست دہندگان کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے 60 دن کی مہلت دی جائے گی، خواتین ملک کی آبادی کا نصف ہیں، ان کی ترقی کے بغیر پاکستان کی حقیقی ترقی ممکن نہیں۔
یاد رہے وزیر محنت و افرادی قوت و چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ شاہد تھہیم کی زیر صدارت ورکرز ویلفیئر بورڈ کا 33 واں اجلاس منعقد ہوا تھا۔ جس میں 10 ہزار صنعتی خواتین ورکرز کو ای بائیکس کی فراہمی سے متعلق اسکیم بھی منظور کی گئی تھی
- اگست 23, 2025
خواتین مفت الیکٹرک موٹرسائیکل کیلئے اپلائی کریں
- by muneeb sardar
- 0 Comments
- 142 Views
Share: