پاکستان تازہ ترین

پسند کی شادی کرنے پر جواں سالہ لڑکی قتل

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) اسلام آباد میں سگے بھائی نے جواں سالہ بہن کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شمس کالونی کی حدود میں بھائی نے بہن کو غیرت کے نام پر قتل کردیا،مقتولہ عائشہ کے حقیقی بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کیا،مقتولہ عائشہ نے پسند کی شادی کی جس پر بھائی کو رنج تھا،ملزم نے مقتولہ کے سر میں گولی ماری جس سے موقع پر جاں بحق ہوگئی،ملزم کی شناخت عادل حسین کے نام سے ہوئی،ملزم عادل حسین سی ڈی اے کا سابقہ ملازم ہے،ملزم عادل حسین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہئے ہیں،پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے