پاکستان تازہ ترین

عمران خان کے بعد پی ٹی آئی کے 63 کارکنان کی بھی ضمانت منظور،رہائی کا حکم

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے 63 کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرلیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کارکنوں کی رہائی کا حکم دیا،عدالت نے تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں گرفتار 40 کارکنوں اور تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج مقدمے میں گرفتار 23 کارکنوں کی ضمانت منظور کی،پی ٹی آئی کارکنان کی 1 1 لاکھ روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔ رہائی پانے والے کارکنوں پر اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمات قائم کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ آج ہی سپریم کورٹ نے 9 مئی کے 8 کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے