پاکستان تازہ ترین

اب تاحیات پنشن ملے گی، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پنجاب سول سروس پنشن رولز میں ترامیم کر دی گئیں جس کے بعد سرکاری ملازم کی وفات کے بعد بیوہ کو تاحیات پنشن ملے گی۔
گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد صوبائی محکمہ خزانہ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیاہے جس کے مطابق سرکاری ملازم کی ایک سے زائد شادیوں کی صورت میں پنشن بیواؤں میں مساوی تقسیم ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بیوہ کے دوسری شادی کرنے کی صورت میں پنشن بند کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیوہ کی پنشن کو 10 سال تک محدود کر دیا گیا تھا، تاہم پنجاب حکومت نے فیملی پنشن کو بحال کر دیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے