(اُردو ایکسپریس) کلبھوشن کے بعد ایک اور بھارتی جاسوس کو پکڑ لیا گیا، ملزم اہم تصاویر اور ویڈیوز بھارتی خفیہ اداروں کو بھیج رہا تھا۔
پولیس کے مطابق بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ‘را’ کو جی پی ایس لوکیشن دینے کے الزام میں ایک شخص عبید جہانگیر نامی شخص گرفتار کر لیا گیا۔ راولاکوٹ کے رہائشی پر تھانہ صدر میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کر رہا تھا، ملزم نے حساس ملکی راز دشمن ملک کی ایجنسی کو بھاری رقم کے عوض دیے۔ پولیس کے مطابق ملزم کافی عرصے سے کھائی گلہ راولا کوٹ میں رہائش پذیر تھا۔یاد رہے کہ بھارت نے 6 مئی کی رات مظفرآباد کی بلال مسجد پر میزائل داغے تھے جس میں مسجد کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
- اگست 21, 2025
بھارتی جاسوس پکڑا گیا، اہم دستاویزات برآمد
- by muneeb sardar
- 0 Comments
- 209 Views
Share: