پاکستان تازہ ترین

پٹرول پمپ مالک نے لڑکے کو زندہ جلا دیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) سیالکوٹ کے تھانہ سترا کے عقب میں پٹرول پمپ مالک نے لڑکے کو آگ لگادی ۔ پولیس تھانے کے قریب ہونے کے باوجود بے بس تماشائی بنی رہی۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو آگ لگانے والا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا ہے۔لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاق تھانہ سترا کے عقب میں واقع با اثر پٹرول پمپ کے مالک اور گاہک کے جھگڑے پر پولیس نے آنکھیں بند کرلیں۔ پٹرول پمپ مالک نے قاسم پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ قاسم جھلس کر زندگی موت کی کشمکش میں ہے اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ لواحقین نے گوجرانوالہ پسرور روڈ پر شدید احتجاج کیا،لواحقین نےپیٹرو ل پمپ مالک پر پولیس سے تعلقات کا الزام لگایا ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ تھانہ سترا کی دیوار کے ساتھ واقع پمپ پر انسان کو زندہ جلادیا گیا، پولیس کی شرمناک بے حسی سامنے آگئی۔ ایف آئی آر میں لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ سترا پٹرول پمپ پر نوجوان کو آگ لگانے والا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا ہے،ملزمان انتظار علی اور تیمور نے معمولی رنجش پر دوست قاسم کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی،ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیےتھے،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم انتظار علی کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا ۔
ڈی پی او فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی،ملزمان کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوا کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔سیالکوٹ پولیس قانون کی بالادستی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر دم کوشاں ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے