(اُردو ایکسپریس) پنجاب کے تمام بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISEs) نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق تمام 9 بورڈز کے ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں، جن میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو سرٹیفکیٹس اور شیلڈز دی گئیں۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی نے ان ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ بورڈ کی جانب سے نتائج تک رسائی کے لیے طلبہ کو 3 سہولتیں فراہم کی گئیں جن میں آفیشل ویب سائٹس، رزلٹ گزٹ اور ایس ایم ایس سروس شامل ہے۔ تمام بورڈز کی ویب سائٹس پر نتائج دستیاب ہوں گے۔ طلبہ اپنے متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹ وزٹ کر کے رزلٹ دیکھ سکیں گے۔ جن کے لنک درج ذیل ہیں۔ لاہور (https://www.biselahore.com/)، راولپنڈی (https://biserawalpindi.edu.pk/)، ملتان (https://web.bisemultan.edu.pk) ، فیصل آباد (http://www.bisefsd.edu.pk/) ، سرگودھا (https://www.bisesargodha.edu.pk/) ، گوجرانوالہ (https://www.bisegrw.edu.pk/) ،بہاولپور، (https://bisebwp.edu.pk/) ، ڈیرہ غازی خان (https://www.bisedgkhan.edu.pk/)، ساہیوال (https://www.bisesahiwal.edu.pk)
- اگست 20, 2025
پنجاب: نویں جماعت کے رزلٹ جاننے کے لیے لنک پر کلک کریں
- by muneeb sardar
- 0 Comments
- 276 Views
Share: