پاکستان تازہ ترین

پاکستان میں گدھے کے گوشت کو چیک کرنے کا نظام نہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کا اعتراف

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا فیصل سلیم کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس دوران گدھے کے گوشت کا تذکرہ ہوا۔

اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا محکمہ خوراک کے پاس صرف 12 ٹیکنیکل افراد ہیں اور گوشت چیک کرنے کے آلات بھی موجود نہیں، کمیٹی نے فود اتھارٹی کو سہولیات دینے کی سفارش کردی۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ڈاکٹر طاہرہ نے انکشاف کیا کہ ہمارے پاس گوشت چیک کرنے کا نظام نہیں ہے ، شبہ ہونے پر ہم گوشت کو چیک کرنے لیب بھجواتے ہیں، پی سی آر کی سہولت نہیں ہے ، لیب رپورٹ ہفتے بعد ملتی ہے۔وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ گدھے کا گوشت عام گوشت سے مہنگا ملتا ہے، مختلف ہوٹل ایک دوسرے کے خلاف مہم چلاتے ہیں۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ مردار گوشت کو چیک کرنے کا بھی کوئی بندوبست ہے؟ ڈاکٹر طاہرہ کا کہناتھا کہ ہمارے پاس ایسے کوئی بھی آلات نہیں ہیں، ہمارے پاس 12 افراد پر مشتمل ٹیکنیکل اسٹاف ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے