(اُردو ایکسپریس) طوفانی بارشوں کے بعد پنجاب میں بھی دریا بپھر گئے،دریائے راوی میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر متعدد علاقے خالی کروا لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ،پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ،دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ 53 ہزار کیوسک ہے ۔
شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 36 ہزار کیوسک ہے ،پی ڈی ایم اے کے مطا بق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے ۔
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ بھی متحرک ہو گئی ، اسسٹنٹ کمشنر نےا پیرا فورس کے ہمراہ گزشتہ رات دریائے راوی کا دورہ کیا ۔انہوں نے دریا کے پاٹ میں آباد خانہ بدوش کو نکال دیا،گاو شالہ، مالی پورہ کے اطراف کے علاقے خالی کروا لئےگئے،سگیاں پل کے قریب موجود باڑوں سے مویشی بھی منتقل کر دیا گیا ۔
دریا کنارے ریسکیو 1122 کا ایمرجنسی کیمپ بھی قائم کر دیا گیا ، کیمپ میں لائف جیکٹس، کشتیاں، لائف لائنز موجود ہیں ،12 ارکان کا عملہ بھی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہے ۔
انتطامیہ کی جانب سے سول ڈیفنس کے انتظامات بھی مکمل کر لئے گیے ، سول ڈیفنس کے کیمپ میں 4 ہزار لائف جیکٹس موجود ہیں ، محکمہ صحت کی جانب سے بھی میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے ۔ دریائے سندھ میں گڈواورسکھربیراج کے مقام پر بھی نچلے درجے کاسیلاب ہے ،گڈوبیراج پرپانی کی آمد3لاکھ 60ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ، آئندہ 24گھنٹے میں درمیانے درجے کاسیلاب متوقع ہے
- اگست 19, 2025
سیلاب کا خطرہ ، دریائے راوی کے اطراف علاقوں کو خالی کروا لیا گیا
- by muneeb sardar
- 0 Comments
- 578 Views
Share: