(اُردو ایکسپریس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور کو بھی یوکوہاما کی طرز پر ترقی دینا چاہتے ہیں، یوکوہاما کا ویسٹ مینجمنٹ سسٹم پنجاب میں نافذ کریں گے، پنجاب ترقی میں بہت جلد جاپان کی سطح پر آجائے گا۔ یوکوہاما میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازکاکہناتھا کہ بھارت سے جنگ جیتنے کی آپ سب کو بہت بہت مبارکباد ہو،پاکستان نے معرکہ حق میں عظیم کامیابی حاصل کی،اوورسیز پاکستانیوں کا جذبہ دیکھ کر لگتا ہے لاہور میں جلسہ کر رہی ہوں۔ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی دور میں دوست ممالک سے تعلقات خراب کئے گئے،اقتدارسنبھالاتو پاکستان کے ڈیفالٹ کی باتیں ہورہی تھیں،ہماری حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھا کہ معیشت کی مضبوطی میں بھی اوورسیز کا کردار ہے ،ترسیلات زرمیں ریکارڈ اضافہ حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے،پنجاب میں اچھے ہسپتالوں کے باعث دیگرصوبوں سے مریض علاج کیلئےآتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ سڑکیں بنانے سے ترقی نہیں ہوتی توکیا گالیاں دینے سے ہوتی ہے، چند سال پہلے پاکستان سے کیا خبریں آرہی تھیں ،مہنگائی 38 فیصد پر چلی گئی تھی آج 3 سے چار فیصد پر ہے ۔
مریم نواز نے کہاکہ ہماری حکومت نے ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی ، ملک میں عوام کو مفت دواؤں کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ، ان کاکہناتھا کہ صوبے بھر میں سموگ کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیں ، صوبے بھر میں ائیر کوالٹی انڈکس میں بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔