پاکستان تازہ ترین

سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں پیش نہ ہونے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نےچودھری پرویز الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی،جج عارف خان نیازی نے کیس کی سماعت کی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عدالت میں پیش نہ ہوئے،عدالت نے پرویز الٰہی کے عدم پیشی پر ناراضگی کا اظہار کیا پرویزالٰہی کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی ،عدالت نےپرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔یاد رہے کہ ایف آئی اے لاہور نے ضمنی چالان عدالت میں جمع کروا کررکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے