پاکستان تازہ ترین

سیلابی ریلے نے تباہی مچادی، اموات 200 سے زائد ہوگئیں

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کے ساتویں اسپیل نے تباہی مچا دی ہے، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 200 سے زائد ہوگئی اور متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بونیر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صرف بونیر میں 91 اموات ہوئیں جبکہ حکام نے بونیر، باجوڑ، بٹگرام اور مانسہرہ کو آفت زدہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ، طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچائی ہے۔ کلاؤڈ برسٹ، آسمانی بجلی گرنے، ندی نالوں میں طغیانی، سیلابی ریلے، زمین کا کٹاؤ اور رابطہ سڑکوں کی بندش نے نظامِ زندگی مفلوج کردیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں بادل پھٹنے کے باعث شدید بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 200 سے ہوگئی جبکہ بارشوں میں صوبے بھر میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے اور کئی افراد لاپتہ ہیں۔

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلع بونیر میں فلڈ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے