پاکستان تازہ ترین

بونیر میں طوفانی بارشوں سے بڑی تباہی، 80 افراد جاں بحق، ایمرجنسی نافذ

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صوتحال کے باعث بڑی تباہی مچ گئی جس کے نتیجے میں 80 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایم پی اے ریاض خان کے مطابق بونیر کے پیر بابا اسپتال میں اب تک 80 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں۔

ڈی سی بونیر کاشف قیوم نے بتایا کہ پیر بابا میں سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہوئی ہے۔ اب تک مختلف حادثات میں 75 افراد جاں ہوگئے، جاں بحق افراد میں 40 مرد، 25 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔

ڈی سی بونیر کے مطابق گوکند میں مسجد بھی شہید ہوگئی اور بڑی تعداد میں مال کو نقصان پہنچا اور مویشی ہلاک ہوگئے۔

ڈی سی نے مختلف علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

وہیں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ، طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچائی ہے۔ کلاؤڈ برسٹ، آسمانی بجلی گرنے، ندی نالوں میں طغیانی، سیلابی ریلے، زمین کا کٹاؤ اور رابطہ سڑکوں کی بندش نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے