(اُردو ایکسپریس) فیصل آباد.کم سن بچوں اور بچیوں سے اسلحہ کے زور پر زیادتی اور خفیہ طور پر انکی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا درندہ صفت ملزم سی سی ڈی لائلپور ڈویژن سے مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران مارا گیا ۔
پولیس رپورٹ کے مطابق انچارج سی سی ڈی لائلپور ڈویژن انسپکٹر صدیق چیمہ کو اطلاع ملی کہ تھانہ سی سی ڈی میں درج مقدمہ نمبر 40/25 کا ملزم پولیس حراست سے فرار ہونے کے بعد تھانہ صدر کے علاقہ ستیانہ روڈ کے قریب ایک کالونی میں ساتھیوں کے ہمراہ چھپا بیٹھا ہے جس اطلاع پر سی سی ڈی ٹیم نے ریڈ کیا تو ملزمان نے سی سی ڈی ٹیم پر جان لیوا فائرنگ کردی جس کے بعد دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ 30 منٹ تک جاری رہا اور فائرنگ رکنے پر ایک ملزم زخمی حالت میں پایا گیا جس کی شناخت فرار ملزم محسن ولد یسین کے نام سے ہوئی جو 20 سے زائد کم سن بچے اور بچیوں سے اسلحہ کے زور پر زیادتی اور زناء کرنے سمیت انکی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا تھا جس کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ملزم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ۔سی سی ڈی کی جانب سے ہلاک ملزم کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے