پاکستان تازہ ترین

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کر دی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے اہم سرکاری اورنجی اداروں پرسائبر حملوں کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی۔
نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیاہے کہ سائبرحملےکی صورت میں ادارے سائبر سیکیورٹی ٹیم کو فوری اطلاع دیں، مشاہدہ ہوا’’بلو لاکر‘‘ رینسم ویئر نے پاکستان کے بعض اداروں کو نشانہ بنایا، تمام ادارے اپنے کمپیوٹر سسٹمز کو تازہ ترین سیکیورٹی پیچز کے ساتھ اپ ڈیٹ رکھیں.ایڈوائزری میں مزیدکہا گیاہے کہ غیر معتبر ذرائع سے سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرنے سے گریز کریں،تمام ادارے اہم ڈیٹا کی آف لائن بیک اپ کا بندوبست کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے