پاکستان تازہ ترین

سامان اتارنے آئے ٹرک ڈرائیور کو پولیس نے 9 مئی مقدمے میں شامل کر دیا، حیران کن انکشاف

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) لاہور۔ملک پرویز اقبال ایڈووکیٹ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پنجاب پولیس کی ایک اور بڑی نااہلی دنیا کے سامنے رکھ دی ہے جس میں ایک بزرگ شخصیت کو 9 مئی کے مقدمے میں ڈال دیا اور ان کی جیب سے ایک لاکھ روپے بھی نکال کر چھین لیئے۔تفصیلات کے مطابق ملک پرویز اقبال ایڈووکیٹ کا کہناتھا کہ ان بزرگ شخصیت کا نام محمد جمیل ہے ، یہ 9 مئی کے مقدمے 103/23 تھانہ سرور روڈ میں اپنا ٹرائل فیس کر رہے ہیں، یہ ٹرک ڈرائیور ہیں اور ان کا تعلق ہری پور سے ہے ، یہ 5 اگست 2023 کو لاہور دھرمپورہ میں سامان اتارنے آئے تھے ، یہ نماز پڑھنے گئے اور واپس آ رہے تھے تو 2 پولیس اہلکاروں نے ان کو روکا جیب سے ایک لاکھ روپے کیش نکالے اور پکڑ کر ڈالے میں بٹھا دیا، جو بندہ کبھی پہلے لاہور نہیں آیا تھا اسے 9 مئی کے مقدمے میں نامعلوم میں ڈال دیا اور یہ کئی ماہ تک جیل میں رہے، ان کی ضمانت ہوئی اور اب یہ ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے