پاکستان تازہ ترین

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے چھٹیوں میں توسیع کو بلاجواز قرار دے دیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ بلاجواز قرار دے دیا۔ صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔ صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ پنجاب میں موسمی صورتحال کی وجہ سے کیا ہے، دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کو بلاجواز قرار دے دیا۔ ایسوسی ایشن نے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اسلام آباد میں نجی تعلیمی ادارے4 اگست سے کھل چکے ہیں، ملک کے دیگرصوبوں میں بھی تعطیلات کے بعد سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندرحیات سے تعطیلات میں توسیع کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے، ایسوسی ایشن کے مطابق بچوں کوتین ماہ تعلیم سے دور رکھنا ان کے مفاد میں نہیں ہے،چھٹیوں میں توسیع سے میٹرک کی کلاسیں بری طرح متاثر ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے