(اُردو ایکسپریس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزارت سے استعفیٰ دیئے جانے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک پیغام میں خواجہ آصف نے لکھا کہ خبر دینے والے نے صرف اپنی خواہشات بیان کی ہیں، میں نے وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سیالکوٹ کے اے ڈی سی آر کی گرفتاری کے معاملے پر وزیر دفاع نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے۔