پاکستان تازہ ترین

زہریلے سانپ نے بہن بھائی کو ڈس لیا، جان کی بازی ہار گئے

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) کوٹلی آزاد کشمیر میں زہریلے سانپوں کے حملے سے چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 معصوم بہن بھائی سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، سانپوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹلی کے نواحی علاقوں میں زہریلے سانپوں کے ڈسنے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ تازہ ترین واقعے میں کلر منیل کے علاقے میں ایک نوجوان نیورو ٹاکسک سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہو گیا۔ اس سے قبل چوکی مونگ کے، دو معصوم بہن بھائی بھی سانپ کاٹنے سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔متاثرہ نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی منتقل کیا گیا، مگر ورثا کے مطابق ہسپتال میں اینٹی وینم ویکسین نہ لگائی گئی جس پر لواحقین نے احتجاج کیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق نیورو ٹاکسک سانپ کے ڈسنے کے بعد 10 سے 30 منٹ کے اندر موت واقع ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف تاحال سانپ کی نوعیت یا شناخت سے متعلق کوئی بریفنگ جاری نہیں کر سکا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری حفاظتی اقدامات کیے جائیں اور وائلڈ لائف کو متحرک نگرانی کی ہدایات دی جائیں، تاکہ مستقبل میں ایسے جان لیوا واقعات سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے