(اُردو ایکسپریس) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 9 مئی کیسز میں سزا یافتہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ کو نااہل قرار دے دیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گی جبکہ ان کی اسمبلی کی نشستیں خالی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفیکشن میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اعجاز چوہدری کو مجرم قرار دے کر 10 سال کی سزا سنائی ہے، اعجاز چوہدری آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت رکن سینٹ رہنے سے نااہل ہوگئے ہیں۔
اسی طرح الیکشن کمیشن نے این اے 66 وزیر آباد سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ اور پی پی 87 میانوالی سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کو بھی نااہل قرار دے دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلوں کے بعد دونوں ارکان کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔