پاکستان تازہ ترین

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ،8 ہزار سےزائد گھر مکمل

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے اوراب تک8 ہزار سےزائد خاندان اپنے گھر مکمل کر چکے ہیں۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کاکہناہے کہ 35ہزار سے زائد خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کیلئے دوسری قسط کا اجراء کر دیا گیاہے،سالانہ ایک لاکھ سے زائد گھروں کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کے مطابق اب تک 15 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں،درخواست جمع کروانے کا طریقہ انتہائی آسان اورآن لائن رکھا گیا ہے۔نورالامین مینگل کاکہناہے کہ درخواست جمع کروانے کے طریقے کی ویڈیو فیس بک پر جاری کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے