پاکستان تازہ ترین

استاد کے تشدد سے 14 سالہ طالبعلم جاں بحق

Share:
Spread the love

((اُردو ایکسپریس) سوات میں استاد کے تشدد سے 14 سالہ طالبعلم فرحان جان کی بازی ہار گیا۔ سوات کے علاقے خوازہ چالیار میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک 14 سالہ طالبعلم فرحان کو اس کے استاد نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ شدید تشدد کے باعث فرحان نے جان کی بازی ہار گیا۔حادثے کے بعد فرحان کی لاش فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دی گئی جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے مدرسے کے دو اساتذہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا دلوانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے