(اردو ایکسپریسس) نیب نے 40 ارب روپے کے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں 7 اہم ملزمان گرفتار کر لئے۔ گرفتار افراد میں 2 سرکاری افسر، 2 بینکرز اور 3 ٹھیکیدار شامل ہیں، ملزمان پر جعلی بلنگ، مالیاتی دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں روپے کی خردبرد کا الزام ہے،نیب ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا،ایک ٹھیکیدار نے 3 ارب 45 کروڑ روپے کی پلی بارگین کی دوبارہ درخواست دی ہے، ملزم ٹھیکیدار نے پہلے کم رقم پر پلی بارگین کی درخواست دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ٹھیکیدار کے اکاؤنٹ سے 3 ارب 45 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی تھی، ملزم ٹھیکیدار 3 قسطوں پر نیب کو رقم ادا کرنے پر تیار ہے، 40 ارب روپے کے کوہستان اسکینڈل میں ملوث مزید افراد کی گرفتاریوں کا امکان ہے۔