(اُردو ایکسپریس) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بد امنی، بارڈرکی بندش اور لاپتہ افرادکے مسئلے پر 25 جولائی کو اسلام آباد لانگ مارچ کرینگے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 25 جولائی کو صبح دس بجے کوئٹہ کے ہاکی گرائونڈ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان آج بد امنی کا شکار ہے ، قومی شاہراہیں محفوظ نہیں، صوبے میں امن و امان پر 83 ارب روپے خرچ ہونے کے باوجود امن قائم نہیں ہو رہا۔مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ بلوچستان آج بدامنی کا بدترین شکار ہے، صوبے کی قومی شاہراہیں محفوظ نہیں اور ہر طرف خوف ہی خوف ہے، امن و امان پر 83 ارب روپے خرچ ہونے کے باوجود امن قائم نہیں ہو رہا، امن قائم کرنے کے بجائے رات کو سفر کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے، بلوچستان کی شاہراہوں پر پکے ڈاکو گھوم رہے ہیں۔ ایپکس کمیٹی میں اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ ہوا، کرپشن، کمیشن، چوری و ڈکیتی پر کوئی کارروائی نہیں۔انہوں نے کہا کہ سرحد کی بندش سے 25 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں، اسلام آباد والوں کے فیصلوں سے لگتا ہے کہ بلوچستان کے لوگ ان کے دشمن ہے۔ انہوں نے حکومت سے لاپتا افراد کا مسئلہ حل کرنے کا بھی مطالبہ کیا
- جولائی 14, 2025
جماعت اسلامی کا اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان
- by muneeb sardar
- 0 Comments
- 304 Views
Share: