پاکستان تازہ ترین

مظفر گڑھ میں 30 ڈاکو 180 بھینسیں لے گئے

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) مظفرگڑھ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی جس میں ڈاکو ایک دو نہیں بلکہ درجنوں بھینسیں لے گئے۔ رپورٹ کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے موضع لنگرواہ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ اہل علاقہ نے بتایا کہ 30 مسلح ڈاکوؤں نے علاقے میں یلغار کردی اور وہ ایک یا دو نہیں بلکہ 180 بھینسیں لے کر کچے میں فرار ہوگئے۔ پولیس کابتانا ہے کہ ڈاکوؤں کا تعلق بوسن اور دیگر جرائم پیشہ گینگز سے ہے، ان کی تلاش کیلئے مظفرگڑھ اور راجن پور کےکچےکے علاقے میں ناکہ بندی کروا دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے