(اردو ایکسپریس) ملتان سے افسوسناک خبر ہے کہ سول لائنز کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر باقر جعفری کے دو نوجوان بیٹے، ڈاکٹر محمد علی جعفری اور جعفر حسن، ایک المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ایک بھائی ڈاکٹر اور دوسرا سی ایس ایس کی تیاری کر رہا تھا ۔
ذرائع کے مطابق دونوں بھائی کل ملتان سے واپس تلمبہ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی انتقال کر گئے۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
مرحومین کی نمازِ جنازہ آج بروز سوموار) بعد نماز ظہردن 2 بجے دربار سید منگا شاہ تلمبہ میں ادا کر دی گئی ہے۔ ڈاکٹر باقر جعفری کے صرف دو ہی بیٹے تھے
اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔
- جولائی 7, 2025
سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد علی جعفری کے دو جواں بیٹے روڈ حادثے میں چل بسے
- by muneeb sardar
- 0 Comments
- 386 Views
Share: