پاکستان تازہ ترین

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاورمیں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق موبائل فون سروس آج آٹھ محرم الحرام نمازِ جمعہ کے بعد بند کر دی جائے گی جو یوم عاشور (اتوار) کی شب 10 بجے کے بعد بحال کی جائے گی۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام جلوسوں کے راستوں پر سیکیورٹی کو مؤثر بنانے، حساس علاقوں میں نگرانی بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے