پاکستان تازہ ترین

شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور ,عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظورکرلی اورمحفوظ فیصلہ سنادیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان میں درج 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے گزشتہ روز دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا

واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تھانہ کراچی کمپنی میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، علی بخاری اور شعیب شاہین کو بری کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے