پاکستان تازہ ترین

بجٹ میں کن چیزوں پرچھوٹ اور کن پرٹیکس عائدہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) آئندہ مالی سال کے آج پیش ہونےوالے بجٹ میں کن چیزوں پرچھوٹ اورکن چیزوں پرٹیکس عائدہوگا؟اس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ آج پیش ہونےوالے وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم سترہ ہزار 600 ارب روپے ہونے کا امکان ہے جس میں ٹیکس وصولی کا ہدف 14 ہزار 130 ارب روپے اور دفاعی بجٹ میں 18 فیصد سے زیادہ اضافہ متوقع ہے۔ بجٹ میں 3500 سے زائد امپورٹڈ اشیا پر ایڈیشنل ریگولیٹری ڈیوٹی جبکہ درآمدی سامان پر اضافی کسٹم ڈیوٹی میں کمی کی امید ہے،نئے بجٹ میں مختلف شعبوں پر اضافی ٹیکس لگے گا جبکہ17 بعض شعبوں کو ٹیکس میں رعایت بھی ملے گی۔ حکومت کا نئے مالی سال سے زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی شروع کرنے کا پلان ہے، نئے بجٹ میں پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی بھی تجویز ہے،آئی ایم ایف نے کھاد، کیڑے مار ادویات اور بیکری آئٹمز پر ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق مشروبات اور سگریٹ سیکٹر پر ٹیکس میں کمی کی تجویز ہے جبکہ سابق فاٹا ریجن کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرکے 12 فیصد ٹیکس لگانے پربھی غور جاری ہے۔

ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 سے ساڑھے 7 فیصد تک اضافہ جبکہ گریڈ ایک سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کو 30 فیصد الاؤنس دینے اور ایڈہاک ریلیف الاؤنس بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی تجویز ہے۔

صنعتی شعبے کے لیے خام مال کی درآمد پر بھی ڈیوٹی میں کمی کا امکان ہے،ساڑھے 800 سی سی مقامی گاڑیوں پر جی ایس ٹی میں 5.5 فیصد اضافہ زیرغور ہے، نئے بجٹ میں بڑی کمپنیوں کے لیے سپرٹیکس میں بتدریج کمی کی تجویز ہے، تعمیراتی صنعتوں کیلئے بھی خام مال پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی متوقع ہے، نئے بجٹ میں اشیا اور خدمات کی مجموعی برآمدات کا ہدف 44.9 ارب ڈالرمقرر کیا گیا ہے،برآمدات کا ہدف 35.3 ارب ڈالر جبکہ درآمدات کا ہدف 65.2 ارب ڈالر رکھنے کی تجویز ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے