پاکستان تازہ ترین

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل گرفتار، ملزم کون اور کس شہر سے حراست میں لیا گیا؟

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت کاکا کے نام سے ہوئی ہے،ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے،ملزم فیصل آباد فرار ہو گیاتھا، ملزم کو فیصل آباد سےحراست میں لیاگیا ،پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا۔

پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیاگیا، ورثا سےشناخت کے بعد دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ ملزم کا اصل نام عمر حیات عرف کاکا ہے، وہ خود بھی ٹک ٹاکر ہے۔

یادرہے کہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر جی 13میں قتل کیاگیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے