پاکستان تازہ ترین

سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور پارلیمانی لیڈرز کو اِن کیمرا بریفنگ،پی ٹی آئی کابائیکاٹ

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں و نمائندگان کا اجلاس جاری ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی سرحدی کشیدگی اور امریکا و اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ کے بعد خطے کی صورت حال کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کو ان کیمرا بریفنگ دی جا رہی ہے،ان کیمرا بریفنگ میں اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کا کوئی رکن شریک نہیں ہے۔

اجلاس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، صدر جمیعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان اوردیگر شریک ہیں۔

وفاقی وزراء، احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چودھری، عبدالعلیم خان، خالد حسین مگسی، خالد مقبول صدیقی، چودھری سالک حسین، سید مصطفیٰ کمال، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ خان، معاون خصوصی طلحہٰ برکی، سینیٹر شیری رحمان، انوار الحق کاکڑ، منظور احمد کاکڑ، پرویز رشید، حافظ عبدالکریم، فیصل سبزواری، اور جان محمد بھی اجلاس میں موجود ہیں۔ارکان قومی اسمبلی سید نوید قمر، ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور پولین بلوچ بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے