(اردو ایکسپریس) کراچی کے علاقے سٹیل ٹاؤن میں ایک حیرت انگیز اور دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جہاں گلی کے آوارہ کتوں نے ڈکیتی کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ یہ واقعہ ایک جنرل سٹور پر پیش آیا جہاں دو مسلح ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے داخل ہوئے تھے، لیکن انہیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ گلی کے آوارہ کتے ان کے لیے بڑی رکاوٹ بن جائیں گے۔ دکاندار کے مطابق جس وقت مسلح ملزمان دکان میں داخل ہوئے اور کیش کاؤنٹر کھلوانے کی کوشش کر رہے تھے، اسی دوران گلی میں موجود چار آوارہ کتوں نے دکان کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔ان کتوں نے دکان کے اطراف ایک حصار سا بنا لیا اور ملزمان پر مسلسل بھونکنا شروع کر دیا جس سے ڈاکو بوکھلا گئے۔ کتوں کی اس غیر متوقع مزاحمت اور شور کی وجہ سے ڈاکوؤں کے لیے وہاں مزید رکنا مشکل ہو گیا اور وہ پکڑے جانے کے ڈر سے بغیر لوٹ مار کیے ہی فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا، لیکن پولیس کی جانب سے تاحال جائے وقوعہ کا دورہ نہیں کیا گیا ہے کہ