پاکستان تازہ ترین

ڈاکٹر صاحب” شراب فروش نکلے,معاون مال سمیت پکڑاگیا، "ڈاکٹرصاحب”فرار

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) ڈاکٹر صاحب” شراب فروش نکلے,معاون مال سمیت پکڑاگیا، "ڈاکٹرصاحب”فرار ہو گئے۔ کراچی کے علاقہ جمعہ گوٹھ میں پولیس نے پکی مخبری ہونے پر کارروائی کی اور طبی کلینک کی آڑ میں شراب فروشی میں مصروف "ڈاکٹر صاحب” کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ابراہیم حیدری تھانے کی پولیس ٹیم نے جمعہ گوٹھ کے علاقے میں پکی مخبری پر کارروائی کرتے ہوئے مال سمیت ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران گرفتار ملزم سے ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ گلشن عرف ڈاکٹر گل نامی شخص خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے ایک طبی کلینک کی آڑ میں غیر قانونی طور پر شراب فروشی کا دھندہ چلا رہا ہے۔ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ مذکورہ شخص درحقیقت ڈاکٹر نہیں بلکہ خود کو ڈاکٹر (میڈیکل فزیشن) ظاہر کر کے شہریوں کو دھوکہ دے رہا تھا ۔ اسی "ڈاکٹر صاحب” کے نیٹ ورک کے ذریعے شراب فروخت کی جاتی تھی۔ ابراہیم حیدری تھانے کی پولیس نے گرفتار ملزم بھگوان داس کے قبضے سے 300 سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد کرلی ہیں۔ ڈاکٹر گلشن عرف ڈاکٹر گل اور اس کے معاون سنی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے