(اردو ایکسپریس) اسلام آباد، اٹک اور صوابی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز برہان سے تقریباً 11 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا اور اس کی گہرائی 14 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔
جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور محفوظ مقامات کی تلاش شروع کر دی۔ کئی علاقوں میں شہریوں نے کھلے میدانوں اور سڑکوں کا رخ کیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی۔