پاکستان تازہ ترین

سلنڈر دھماکہ، چھت گرنے سے 10 افراد جاں بحق، 13 زخمی

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) شہر قائد کے علاقے گل رعنا کالونی سولجر بازار میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے3منزلہ رہائشی عمارت کی چھت گرگئی، جس سے بچی سمیت 10افراد جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ گلی نمبر 05 کے قریب آغا خان اسکول کے علاقے میں پیش آیا،حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینسز اور رضا کار زخمیوں کی فوری منتقلی کے لیے سرگرم عمل رہے، زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں طبی امداد جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 60 سالہ محمد ریاض اور 10 سالہ نازیہ شامل ہیں، جبکہ ایک اور شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے زخمیوں میں 20 سالہ جنید، 6 سالہ زین العابدین، 40 سالہ کامران، 50 سالہ وکیہ، 14 سالہ بلاول، 8 سالہ بھورا، 6 سالہ عدنان، 6 سالہ ریاض، 25 سالہ تسلیم، 8 سالہ سبحان اور 60 سالہ محمد شاہد شامل ہیں، تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ امدادی ادارے اور متعلقہ حکام موقع پر موجود ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے کہ دھماکے کی اصل وجہ کیا تھی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آس پاس کی عمارتیں بھی لرز گئیں، اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے