پاکستان تازہ ترین

بچہ سیوریج کےگڑھے میں گرکر جاں بحق

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) لیہ کی تحصیل چوبارہ میں 4 سالہ بچہ گھر کے باہر بنے سیوریج کے گڑھے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق بچے کے والد نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا ہے، پولیس کے مطابق لیہ کے علاقے اڈا رفیق آباد میں چارسالہ بچہ گھر کے باہر کھیلنے کے دوران کھلے سیوریج ہول میں گرگیا۔تفصیلات کے مطابق اہل خانہ نے فوری طور پر بچے کو نکالنے کی کوشش کی تاہم وہ جاں بحق ہوگیا، متوفی بچے کے والد کا کہنا ہے کہ گھر کے باہر گڑھا سیوریج کے لیے بنایا گیا تھا جو حادثے کا سبب بنا، واقعے کے بعد گڑھےکو مٹی سے بھر کر بند کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے