پاکستان تازہ ترین

عمران خان کی صحت پر سیاست کروں گا نہ کسی کو کرنے دوں گا

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت پر خود سیاست کروں گا نہ کسی کو کرنے دوں گا۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ میرے پاکستانیو! عمران خان کی صحت میرے لیے سیاست سے بڑھ کر ہے، اُن کی صحت پر نہ میں خود سیاست کروں گا اور نہ ہی کسی کو کرنے دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم میں عمران خان کے لیے بے انتہا محبت کی وجہ سے جو اس وقت غم اور غصہ پایا جا رہا ہے اُس کا مُجھے بخوبی احساس ہے، لیکن اس کو ہم نے اپنی کمزوری نہیں اپنی طاقت بنانا ہے،ہمیشہ سخت اور نازک وقت میں آپ کو اعصاب مضبوط رکھ کر حکمت سے جنگ لڑنی پڑتی ہے،ایسے وقت میں آپ کی پوشیدہ حکمت عملی ہی آپ کی بہترین طاقت ہوتی ہے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کوئی معمولی شخص نہیں وہ پاکستان کے سابقہ وزیر اعظم اور پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے تاحیات چیئرمین ہے، اُن کی صحت کے ساتھ مذاق کیا گیاجو ناقابل معافی فعل ہے، اب اس وقت اُن کا بہترین علاج ہماری اولین ترجیح ہے، کوئی ہرگز یہ نہ سوچے کہ میں عمران خان کے علاج تک آرام سے بیٹھوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے